Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی کے بعد اب پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان

بجلی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد اب پیٹرولیم مصنوعات بھی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سولہ جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے سات روپے فی لیٹر تک مہنگے ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی فی لیٹر میں 7 روپے 50 پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں آئندہ 15 روز کیلئے 3 روپے 72 پیسے تک اضافہ متوقع ہے، اس کے علاوہ  سولہ جولائی سے مٹی کا تیل 2 روپے 39 پیسے تک مہنگے ہونے کا امکان ہے، جبکہ لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 92 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ ہے۔

 ذرائع نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی قیمتوں میں شامل کئے جانے سے مصنوعات مزید مہنگی ہو سکتی ہیں، جبکہ حکومت نے پیٹرولیم لیوی فل الحال نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ بجٹ 2024,25 میں پیٹرولیم لیوی کی شرح میں 10 روپے اضافہ منظور کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث ہو گا، جبکہ اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین پندرہ جولائی کو کرےگا، وزیر اعظم کی حتمی منظوری سے قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version