Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم پریشان نہیں حیران ہیں، سپریم کورٹ سے ایسےفیصلے کیسے آرہے ہیں، ناصرشاہ

وزیرتوانائی سندھ ناصرحسین شاہ نے کہا کہ ہم پریشان نہیں حیران ہیں، سپریم کورٹ سے ایسےفیصلے کیسے آرہے ہیں۔

وزیر توانائی سندھ ناصرحسین شاہ نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ اندازہ لگالیا گیا تھا کہ 5-8 سے فیصلہ آنے والا ہے، جبکہ کل کے فیصلے کے بعد جنہوں نے پہلے حلف نامے جمع کرائے اب دوبارہ جمع کرائیں گے۔

ناصرحسین شاہ نے کہا کہ کیا یہ لوگ اب آرٹیکل 62، 63 کے تحت نااہل نہیں ہونگے؟ عدت نکاح کیس انکا ذاتی معاملہ ہےاس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔

وزیر توانائی سندھ نے یہ بھی کہا کہ ہمیں کسی اور سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، حافظ نعیم قابل احترام ہیں مگر وہ اپنے سرٹیفکیٹ اپنے پاس رکھیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کل کا سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کے سامنے ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کے کارکن کی حیثیت سے ہم عدالت اور عدالتی آرڈر کو احترام کرتے ہیں، عدالتی آرڈر سے سب سے زیادہ متاثر پیپلز پارٹی رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version