خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ 25 فیصد کردیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ تنخواہوں میں اضافہ 10 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دیا ہے۔
صوبائی حکومت نے گریڈ 16 تک تنخواہوں میں 25 فیصد، گریڈ 17 اور اس سے زائد کی تنخواہوں میں 20 فیصد اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے سالانہ بجٹ میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دی تھی۔
