اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 38 آزاد اراکین کے وابستگی فارم الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے نمائندہ نے بیان حلفی اور سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کروائے اور اضافی دستاویز بھی منسلک کیے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ تین آزاد ارکان کے بیان حلفی جمع نہیں کروائے گئے، جن میں صاحبزادہ محبوب سلطان، مبین عاف اور ریاض فتیانہ بیرون ملک ہیں۔
ذرائع تحریک انصاف نے کہا ہے کہ صاحبزادہ محبوب سلطان اور مبین عارف کے وابستگی فارم پارٹی کو موصول ہو چکے ہیں، دونوں کے وابستگی فارم آج جمع کروا دیں گے۔
