Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برازیلین نیوی چیف کی خواجہ آصف سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: برازیلین نیوی چیف ایڈمرل آندرے لوئیز سلوا لیما ڈی سانتانا مینڈس نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ترجمان وزارت دفاع کے مطابق برازیل کے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل آندرے لوئیز سلوا لیما ڈی سانتانا مینڈس کی وفاقی وزیر خواجہ آصف سے ملاقات ہوئی جس میں علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں فریقین نے مفاہمت کی یادداشت کے ذریعے دفاعی تعاون کو ادارہ جاتی بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

اس کے علاوہ ایک دوسرے کے تربیتی اداروں میں ٹرینیز کے باقاعدہ تبادلے پر بھی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان برازیل کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

خطے میں پاکستان کے کردار اور پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے وفاقی وزیر نے خطے میں امن و استحکام کے حصول کے لیے پاکستان کی کوششوں بھی کو سراہا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version