اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کے ملک دشمن عناصر کے ساتھ رابطے تھے۔
عطا تارڑ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا سے ہدایت باہر جارہی تھیں اور کچھ آرہی تھیں، بانی پی ٹی آئی نے سانحہ نو مئی کا اعتراف کیا ہے۔
وفاقی وزیر عطا تارڑ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی کا اصولی فیصلہ برقرار ہے، پیپلز پارٹی کے ساتھ بھی مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔
