Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہر بچے کی بہترین علاج تک رسائی کیلئے اقدامات کررہے ہیں، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہر بچے کے لئے بہترین علاج کی اعلیٰ سہولت تک رسائی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز سے چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں پنجاب بھر میں بچوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اشتراک کار کا جائزہ لیا گیا اور اسپتالوں میں سیکنڈ شفٹ کے اجراء کی تجاویز پر غور کیا گیا۔

ملاقات میں بیسک چائلڈ ہیلتھ کیئر اسٹرکچر میں بہتری کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کے لئے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بہترین ہیلتھ سروسز کی فراہمی کے لیے طبی عملے کو تربیت دینے سے متعلق اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اس کے علاوہ دوران ملاقات دور دراز علاقوں میں چائلڈ ہیلتھ سے متعلق ٹیلی میڈیسن اور ڈیجیٹل ہیلتھ سروسز کے آغاز پر بھی بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے دوران چائلڈ لائف فاؤنڈیشن وفد نے ہیلتھ سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن اور خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی صحت اور تندرستی سب سے اہم ہے، پنجاب میں ہر بچے کے لئے بہترین علاج کی اعلیٰ سہولت تک رسائی کیلئے اقدامات کررہے ہیں، معصوم  بچوں کی زندگیاں بچانے اور بہتر ہیلتھ سروسز فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب وائس چیئرمین چائلڈ لائف فاؤنڈیشن نے کہا کہ پنجاب میں ہیلتھ سیکٹر میں نمایاں مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔

ملاقات میں بریفنگ دی گئی کہ سرکاری اسپتالوں میں 159 ٹیلی میڈیسن سیٹلائٹس سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، کوالٹی ایمرجنسی کیئر کی بدولت بچوں کی اموات میں 50 فیصد کمی آئی ہے۔

ڈاکٹر احسن ربانی کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی رومز میں 24 گھنٹے فری سروسز فراہم کی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ وفد میں وائس چیئرمین چائلڈ لائف فاؤنڈیشن محمد سہیل ٹبہ، چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر احسن ربانی بھی شامل تھے۔

علاوہ ازیں سینٹر پرویز رشید، چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version