وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ نو مئی کی ناکام بغاوت ملک کے خلاف ایک سازش تھی۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کے پی حکومت کا پشاور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن بنانے کا خط عدالتی ہتھوڑے کے نیچے چھپنے کی ناکام کوشش ہے، جبکہ نو مئی کی ناکام بغاوت کی درجنوں ویڈیوز، تصویریں اور آڈیوز بطور ثبوت موجود ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گیدڑ کو جب موت نظر آتی ہے تو وہ شہر کی جانب بھاگتا ہے، جوڈیشل کمیشن ہمیشہ پوشیدہ اور وضاحت طلب معاملات پر بنتے ہیں، نو مئی کی بغاوت کے تمام کردار اس کے سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ کون ہیں حقیقت عیاں ہوچکی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت کا جوڈیشل کمیشن کے لیے عدالت جانا اپنے جرائم کا اعتراف کرنے کے مترادف ہے، فتنہ خود بھی 9 مئی کی بغاوت کا اعتراف کرچکا ہے سلمان اکرم راجہ نے اس کی تصدیق بھی کردی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بھاگ فتنہ بھاگ جہاں تک بھاگے گا 9 مئی تمہارا پیچھا کرے گی، عدالتی کندھے استعمال کرکے کوئی چی گویرا اور نیلسن منڈیلا نہیں بن سکتا۔
