کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد شہری خوف کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 50 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
واضح رہے کہ ژوب میں زلزلے کے جھٹکوں سے کسی بھی حصے سے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
