Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق بڑی خبر آگئی

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق  صدر مملکت آصف زرداری کو چیئرپرسن بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کی جانب سے بریفنگ دی گئی اور وظائف کی تفصیلات بتائی گئیں۔

اس موقع پر صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دائرہ کار کو مزید بڑھانا ہوگا، پسماندہ طبقات کی فلاح کیلئے پروگرام سے مستفید افراد کی تعداد بڑھائیں۔

 انہوں بےنظیر انکم اسپورٹ پروگرام کا دفتر گوادر میں قائم کرنے کی ہدایت کی، صدر نے بینکوں کی جانب سے بےنظیر کارڈ ہولڈرز سے 0.45 فیصد سروس چارجز کٹوتی کا بھی نوٹس لیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ سروس چارجز ختم کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک سے رابطہ کیا جائے، بینکوں سے انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کے اکاؤنٹ کھولنے کا کہا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ادائیگی کے جدید نظام سے پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کو استحصال سے بچایا جاسکے گا، صدر نے زیادہ سے زیادہ مستحق طلبہ کو وظائف کی فراہمی کیلئے ڈونرز اور نجی سیکٹرز کی شمولیت پر زور دیا۔

صدر مملکت کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کفالت پروگرام کے تحت اہل خواتین اور خواجہ سراؤں کو غیرمشروط نقد رقم فراہم کی جارہی ہے، 93 لاکھ اہل خاندانوں کے لیے 461 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بے نظیر تعلیمی وظائف پروگرام سے 97 لاکھ بچے مستفید ہو سکیں گے، 10 ہزار طلبہ کو وظائف کی فراہمی کیلئے 1.7 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version