Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ پنجاب مہنگائی کے خاتمے کیلئے سرگرم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز مہنگائی کے خاتمے کیلئے سرگرم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک ہی ہفتے میں دوسری بار اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس میں چکن، دودھ کےنرخ میں مصنوعی اضافہ روکنے کیلئے جامع حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

مریم نواز نے دودھ میں ملاوٹ کے خاتمے کیلئے مہم شروع کرنے کا حکم دیدیا۔

اس موقع پر چکن، دودھ کی سپلائی چین میکنزم اور نرخ کے تعین سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی، وزیراعلیٰ نے نرخ کی مانیٹرنگ اور استحکام کیلئے مؤثر نظام بنانے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ سپلائی چین کی کارکردگی میں بہتری کیلئے اسٹیک ہولڈرز کو کام کرنا ہوگا، سپلائی چین کو بہتر بنا کر قیمتوں میں استحکام لایا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قیمتوں میں مصنوعی اضافہ قابلِ برداشت نہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version