ریلوے میں سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
پاکستان ریلوے ترجمان کے مطابق ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کلاسز کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔ اےسی کلاس میں 100 سے 150 روپے تک، جبکہ اکنامی کلاس کے کرایوں میں 50 روپے تک کمی کی دی ہے۔
محکمہ ریلوے کی جانب سے کرایوں میں کمی کا اعلان پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں کم ہونے کے بعد سامنے آیا ہے، کرایوں میں کمی کا اطلاق 3 اگست سے تمام مسافر ٹرینوں پر ہو گا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے قیمتوں میں کمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 6 روپے 17 پیسے کمی کے بعد 269 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
اس کے علاوہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 86 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
