Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لئے کھل چکے ہیں، کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لئے کھل چکے ہیں۔

کامران خان ٹیسوری نے جماعت اسلامی کی قیادت کو ایک بار پھر پیشکش کردی۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دھرنا کو خوش آمدید کہتا ہوں، گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لئے کھل چکے ہیں، آپ بھی اندر آجائیں، برسات کا موسم ہے۔ آجائیں، آپ کو پکوڑے بھی کھلائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کورسز میں داخلہ لینے کے لئے دھرنا میں شریک نوجوان اپنی تعلیمی اسناد ضرور ساتھ لائیں، سب کو آئی ٹی کورسز کرانے کو تیار ہوں تاکہ یہ نوجوان ہنر مند بن سکیں، ابھی آئی ٹی کلاسز ہو رہی ہیں، قیادت رات آئی ٹی مارکی میں بسر کرسکتی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ آئی ٹی مارکی میں اے سی بھی لگے ہیں آپ کو گرمی کا احساس بالکل بھی نہیں ہوگا۔

کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ راشن کے لئے کسی تعلیمی اسناد کی ضرورت نہیں، صرف شناختی کارڈ پر مل جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کے ساتھ ساتھ بجلی اور پانی کی عدم دستیابی پر بھی آواز بلند کریں، مجھے بتائیں کہاں پر دھرنا دینا ہے ان ایشوز پر آپ کے ساتھ ہوں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version