اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا۔
ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔ فواد چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
سماعت کے آغاز پر الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ یہ کیس دو سال سے زیر التوا ہے، آپ جواب جمع کروائیں۔
فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے مزید وقت مانگ لیا اور کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی اجازت سے چین کے دورے پر جا رہا ہوں۔
بعدازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
