Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ بھر میں توانائی کے متبادل ذرائع سے عوام کو مستفید کریں گے، صوبائی وزیر توانائی

صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں توانائی کے متبادل ذرائع سے عوام کو مستفید کریں گے۔

سید ناصر حسین شاہ نے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر سولر پینل کے حوالے محکمہ توانائی کے اعلیٰ افسران اور این جی اوز کے ساتھ اجلاس کیا۔

اجلاس میں وزیر توانائی کے علاوہ سیکریٹری انرجی مصدق احمد خان، سی ی او (SPHF) خالد شیخ، ڈائریکٹر سندھ سولر انرجی پروجیکٹ محفوظ قاضی سمیت مختلف این جی اوز کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں ورلڈ بینک کے تعاون سے سولر پینل کی فراہمی پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ رواں ماہ اگست میں ہی سولر پینل کی فراہمی شروع کردی جائے گی، چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر منصوبے کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے سولر پینل رواں ماہ اگست میں فراہمی کے لئے اقدامات تیز کرنے کی اجلاس کو ہدایت دی۔

ان کا کہنا تھا کہ جلد ہر ڈویژن ہر ڈسٹرکٹ میں سولر پینل تقسیم کرنے کے عمل کا سلسلہ شروع کرینگے، سندھ بھر میں توانائی کے متبادل ذرائع سے عوام کو مستفید کریں گے۔

صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ عوام کو مفت بجلی کی فراہمی کے حوالے سے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، حکومت سندھ سستی بجلی فراہم کرکے عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں۔

سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سولرائزیشن کا عمل عوام کوسستی بجلی فراہم کرنے کا ذریعہ ہے، مہنگی بجلی عوام کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہے، پورے صوبے کی عوام مہنگی بجلی کی وجہ سے سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version