Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسجد نبوی کے امام الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد 7 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: مسجد نبوی کے امام فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر 7 روزہ خیرسگالی دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، سعودی سفیر نواف سعید المالکی، سیکریٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معزز مہمان کی پاکستان آمد باعث رحمت و برکت ہے، امام مسجد نبوی کی پاکستان آمد پوری قوم کیلئے باعثِ مسرت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مسجد نبوی کے امام فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کریں گے، ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر صدر مملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

چوہدری سالک نے مزید کہا کہ امام مسجد نبوی الشیخ ڈاکٹر صلاح البدیر جید پاکستانی علمائے کرام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version