موٹرسائیکل کی دوبارہ رجسٹریشن کیلئے رقم سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کینسل کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایک ہزار سی سی تک گاڑی کی دوبارہ رجسٹریشن کیلئے 5 ہزار روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔
2 ہزار سی سی تک گاڑی کی دوبارہ رجسٹریشن کیلئے 10 ہزار روپے فیس ادا کرنا ہوگی، 2 ہزار سی سی سے اوپر والی گاڑیوں کو 20 ہزار جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
اس کے علاوہ موٹر سائیکل کی دوبارہ رجسٹریشن پر ایک ہزار روپے فیس ادا کرنا ہوگی، دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں 5 گنا فیس وصول کی جائے گی۔
