پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کی حراست سے فرار پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد کو دوبارہ ملتان سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ چند دن قبل زیرِ حراست ایم این اے حاجی امتیاز احمد کو زبردستی چھڑوالیا گیا تھا۔
