Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے اسلام آباد میں نئے جدید ریجنل پاسپورٹ آفس میں آپریشنز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ نئی بلڈنگ آئی اینڈ ٹی سینٹر پلاٹ نمبر 18 سیکٹر جی 10 فور میں شروع کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے رہائشی پاسپورٹ بنوانے کے لیے نئی بلڈنگ کا رخ کریں، نئی اسٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ میں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ خواتین اور بزرگ شہریوں کے لیے الگ خصوصی کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی بلڈنگ میں ڈیجیٹل نظام کے تحت پاسپورٹ پراسس کیا جائے گا، نئے پاسپورٹ آفس میں شہری کو قطار میں لگنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اضافی اسٹاف کی تعیناتی سے شہریوں کے مسائل موقع پر حل کیے جاسکیں گے۔

دوسری جانب ملک میں جاری پاسپورٹ بحران پر قابو پانے کیلئے نئے لیمینٹرز اور پرنٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 5 جدید آرایم پی اور 2 ای پاسپورٹ پرنٹرز بھی خریدے جائیں گے۔ نئے پر نٹرز اور لیمینٹرز آنے سے ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹس پرنٹ کیے جاسکیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version