Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوئٹہ میں گرلز اسکول پر دستی بم دھماکہ؛ چوکیدار زخمی

کوئٹہ میں سریاب کے علاقے منیر مینگل روڈ پر گرلز اسکول پر دستی بم کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اسکول کا چوکیدار معمولی زخمی ہوگیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے سے اسکول کے گیٹ کو جزوی طور پر نقصان پہچا ہے، تاہم دھماکے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد چالو باوڑی چوک کے قریب دستی بم دھماکا ہوا تھا جس کے تیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version