وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔
وزریر اعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم اپنے اہلخانہ کے ہمراہ وزیر اعظم کے عشائیہ میں شریک ہوں گے۔
ارشد ندیم اور ان کی فیملی کو عشائیہ میں شرکت کے لئے پروٹوکول کے ساتھ بذریعہ جہاز اسلام آباد لایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم اور ان کے اہلخانہ وزیراعظم کے خصوصی طیارے میں آئیں گے۔
