Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیداواری لاگت کم کیے بغیر برآمدات بڑھانا دیوانے کا خواب ہے، وزیر اعظم

وزیراعطم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پیداواری لاگت کم کیے بغیر برآمدات بڑھانا دیوانے کا خواب ہے۔

 وزیراعطم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی جوش وخروش سے منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر پوری قوم خوشیاں منا رہی ہے، پاکستان کی تعمیر، خدمت کے لیے دن رات محنت کریں گے۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کوعظیم تب ہی بنا سکیں گے جب شبانہ روز محنت کریں، پاکستان ضرور قائد کا پاکستان بنے گا۔

وزیراعطم نے کہا کہ صدر مملکت کو ارشد ندیم کو ایوارڈ کے لیے خط ارسال کر دیا تھا، ارشد ندیم کو آج وزیراعظم ہاؤس آںے کی دعوت دی، قومی ہیرو کی عزت وتکریم کرنا حکومت اور قوم کا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کابینہ اجلاس میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے، کچھ ماہ سے پاورسیکٹر میں بھرپور محنت کی ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ پیداواری لاگت کم کیے بغیر برآمدات بڑھانا دیوانے کا خواب ہے، وزارت فنانس، ڈی پی ایم، پلاننگ کی بھی کاوشیں ہیں۔

وزیراعطم شہبازشریف نے کہا کہ انڈسٹری، زراعت کی بحالی کے لیے پیداواری لاگت میں کمی لانا ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version