سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ قائد اعظم کے درس پر عمل کرتے ہوئے پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو ایڈاوانس میں جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، قائد اعظم کے درس پر عمل کرتے ہوئے پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ محکمہ ایکسائیز و ٹیکسیشن متحرک طریقے سے منشیات کیخلاف کام کر رہا ہے، اب منشیات کی روک تھام کیلئے یونیورسٹیز میں رینڈم ٹیسٹ ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں منشیات کے عادی افراد کے بحالی مزید مرکز قائم کریں گے، موجودہ مراکز میں 400 افراد داخل ہیں لیکن ساتھ ہزار منشیات کے عادی افراد کی درخواستیں پینڈنگ ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ایکسائیز کی جانب سے ابھی تک ایک سو اٹھتر کیسز داخل کرکے دو سو ملزمان گرفتار کیئے گئے ہیں، منشیات کیخلاف سندھ پولیس بھی زبردست کام کر رہی ہے، سندھ پولیس کی کارروایوں سے اسٹریٹ کرائیم کم ہوا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس نے 5096 کلو گرام منشیات پکڑی، 57 ملزمان پولیس مقابلوں میں مارے جا چکے ہیں، پولیس نے 1982 مقابلے کئے، 3580 رنگ ہاتھوں پکڑے گئے، 212 ڈکیت پولیس کے ہاتھوں مارے گئے، 8163 لوگ گرفتار ہوئے ہیں، کچے میں جاری آپریشن میں 43 ڈاکو مارے گئے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلا بجلی کے مہنگے بل ہیں، صدر آصف علی زرداری متعدد میٹنگز میں یہ اشو وفاقی حکومت کے سامنے اُٹھایا ہے، بہت جلد ممکن ہے عوام کو بجلی کے بلوں کے حوالے سے خوشخبری ملے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بینظیر بھٹو نے بجلی کے حوالے سے جو منصوبے شروع کیے، وہ بعد میں آنیوالی حکومت نے بند کیے جن کو بعد میں صدر زرداری کی حکومت نے بحال کیا، تھر کول سے سستے میں سستی بجلی بنائی جا رہی ہے جو شھید بینظیر بھٹو کا ویزن تھا۔
