Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوئٹہ میں دھماکہ؛ 3 افراد زخمی

کوئٹہ میں لیاقت بازار کے چائنہ مارکیٹ میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، چائنہ مارکیٹ میں بیچز، تصاویر سمیت دیگر چیزیں فروخت کی جاتی ہیں۔

ترجمان سول اسپتال نے بتایا کہ دھماکے کے تین زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈاکٹر وسیم بیگ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ ہے جبکہ تمام عملہ موجود ہے۔

واضح رہے کہ شہر میں گزشتہ 3 دنوں سے مسلسل دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version