Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کا یوم آزادی، گوگل کا ڈوڈل تبدیل

پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا۔

دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے 77 یوم آزادی کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا۔

گوگل ڈوڈل دنیا بھر میں ہونے والے اہم مواقع، تہواروں اور عالمی سطح پر منائے جانے والے دنوں کے موقع پر اپنا ڈوڈل منفرد انداز میں ڈیزائن کرکے تبدیل کرتا ہے۔

اسی روایت کو گوگل نے رواں برس بھی برقرار رکھا، اس بار گوگل نے ڈوڈل میں پاکستانی پرچم کے ساتھ پاکستانی آموں کو بھی شامل کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version