فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے بھی منفرد اندار میں پاکستانیوں کو ‘یوم آزادی’ کی مبارکباد پیش کی ہے۔
پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پرفیفا نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان ویمنز اور مینز ٹیم کے کھلاڑیوں پر مشتمل تصویر شیئر کی ہے۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیپشن میں اردو الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کو 77 واں یوم آزادی مبارک ہو۔
