Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کا 78 واں یومِ آزادی، پرچم کشائی کی شاندار تقاریب

راولپنڈی: پاکستان کو 77 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی شاندار تقاریب جوائنٹ سروسز ہیڈ کوارٹر، جنرل ہیڈ کوارٹر اور مسلح افواج کے تمام ہیڈ کوارٹرز میں منعقد کی گئیں۔

مسلح افواج کے اعلیٰ افسران نے پرچم کشائی کی تقاریب میں حصہ لیا اور پاکستانی پرچم کو سلامی پیش کی۔

پرچم کشائی کی یہ تقاریب ایک پیغام ہے کہ ’’یہ پرچم ہماری سرفرازی کی علامت ہے، یہ پرچم بلند ہے تو ہمارے سر فخر سے بلند ہیں، اگر اس کے لیے جان بھی چلی جائے تو یہ ایک اعزاز کی بات ہو گی، یہ پرچم ہماری پہچان ہے، قوم کا یہ جذبہ اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستانی ایک زندہ دل قوم ہیں‘‘۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version