Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ رینجرز کی جانب سے جشن آزادی کے سلسلے میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

سندھ رینجرز کی جانب سے 14 اگست جشن آزادی کے سلسلے میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے بھاری نفری کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں میں گشت کیا، گشت میں رینجرز اینٹی ٹیرارسٹ اسکواڈ اور رینجرز ہیوی بائیک اسکواڈ بھی شامل ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ گشت مزار قائد، شاہراہ فیصل، طارق روڈ، ایم اے جناح روڈ، اللہ والا چورنگی، نرسری ، بلوچ کالونی پل پر کیا گیا۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کارساز، ڈرگ روڈ، ناتھا خان روڈ، اسٹار گیٹ، ائیر پورٹ روڈ ، شاہین کمپلیکس چورنگی، ضیاء الدین احمد روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ اور ملحقہ علاقوں میں بھی گشت کیا گیا۔

عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے رینجرز کی جانب سے شہر کی اہم مارکیٹس ، شاپنگ مالز، پارکس اور شاہراہوں پر اسنیپ چیکنگ، موبائل پٹرولنگ اور موٹر سائیکل گشت کو مزید بڑھا دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version