وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کبھی بھی سُست نہیں ہونا چاہئے۔
وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے انٹرنیٹ اسپیڈ اور فائروال کی تنصیب پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ کے سست ہونے کی شکایات آئی ہیں، انٹرنیٹ کبھی بھی سست نہیں ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم 5 جی کی آکشن کی کوششوں میں ہیں، ڈیجیٹل اکانومی اور ڈیجیٹل گورنمنٹ کا انحصار انٹرنیٹ کی اچھی اسپیڈ پر ہے، پی ٹی اے سے گزشتہ دو ہفتوں کا ڈیٹا مانگا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیٹا ٹریفک دیکھ کر انٹرنیٹ اسپیڈ کا پتہ چلے گا، واٹس ایپ ڈاؤن ہونے کی شکایات دور کردی گئی ہیں، دنیا میں تمام حکومتیں فائروال استعمال کررہی ہیں۔
شزہ فاطمہ نے کہا کہ پہلے بھی ویب مینجنٹ سسٹم حکومت چلا رہی تھی، ملک پر انٹرنیشنل سائیبر سیکیورٹی اٹیکس ہورہے ہیں، سائبر سیکیورٹی حملے بڑھتے جارہے ہیں، ریاست کو ضرورت ہے کہ سائبر سیکیورٹی حملوں کو روک سکے۔
