Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مریم نواز ہونہار طلبہ کے لئے لیب ٹاپ اور اسکالرشپ پروگرام جلد لارہی ہیں، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز ہونہار طلبہ کے لئے 25 ارب کا لیب ٹاپ اور سکالرشپ پروگرام بھی جلد لارہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے برسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپکو اپنے لیڈر کی طرح جھوٹ بولتے اور پروپگنڈے کرتے رتی برابر شرم نہیں آتی؟ مریم نواز نے 100 دنوں میں 77 عوامی مفاد کے منصوبے شروع کیے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 10 ہزار طلبہ کو الیکٹرک بائکس تقسیم کر دی ہیں، مریم نواز نے مزید 20 ہزار طلبہ کو الیکٹرک بائیک تقسیم کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ حکومت چھ ماہ میں پختونوں کو ایک دھیلے کا ریلیف نہیں دے سکی، علی امین گنڈا پور نے جس فنڈز سے پختونوں کو ریلیف دینا تھا ان فنڈز کی بندر بانٹ خود کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ان کی کابینہ کے رکن شکیل خان نے گنڈاپور سرکار کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا ہے، جیسا کرپٹ اور بددیانت عمران خان ویسے ہی چور چکے اس کے چمچے کرچھے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ اپنی کارکردگی بتانے لائق نہیں مریم نواز کی گڈ گورننس پر پوائنٹ سکورنگ کر کے خبروں میں جگہ بناتے، نالائقوں اور نااہلوں کے ٹولے کو خبروں میں زندہ رہنے کے لیے بھی مریم نواز کا نام استعمال کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version