وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مختلف شہروں میں بارشی پانی کی بروقت نکاسی نہ ہونے کا نوٹس لے لیا۔
مریم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو فوری طور پر نکاسی آب مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو نکاسی آب آپریشن کی مانیٹرنگ کی ہدایت بھی دی۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بارشوں کے دوران ٹریفک کی روانی یقینی بنائی جائے، سڑکوں، بازاروں، گلی محلوں میں کھڑے پانی کی نکاسی کا آپریشن جلد مکمل کیا جائے، عوام کو کسی بھی قسم کی دقت نہ اٹھانی پڑے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بارش کے دوران عوام کی خدمت کے لئے ڈیوٹی سر انجام دینے والے افسر اور اہلکار قابلِ تحسین ہیں۔
