Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کی ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم نور محمد فلائٹ نمبر PK732 کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا، ملزم کے ایمرجنسی پاسپورٹ پر جعلی تجدید کی مہر لگی ہوئی تھی۔

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم مذکورہ اسٹمپ کے حوالے سے بھی کسی قسم کی دستاویزات دینے میں ناکام رہا، ملزم کے پاسپورٹ کی جانچ پڑتال کے لئے پاکستانی مشن جدہ سے بھی رابطہ کیا گیا، پاکستانی مشن جدہ نے بھی مذکورہ اسٹمپ کو جعلی قرار دیا۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم کا تعلق کراچی سے ہے، ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version