Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر کے بیل آوٹ پیکیج کی منظوری مزید تاخیر کا شکار

اسلام آباد: پاکستان کے لئے 7 ارب ڈالر کے بیل آوٹ پیکیج کی منظوری مزید تاخیر کا شکار ہوگئی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ کا 30 اگست 2024 تک کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں میں تاحال پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ 28 سے 30 اگست کے دوران ویت نام سمیت تین دیگر ملکوں کی درخواستوں پر غور کرے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے نئے قرض پروگرم کی منظوری اگلے ماہ تک موئخر کر دی گئی، دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر قرض بروقت روول اوور نہ ہونا بڑی وجہ قرار دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بورڈ اجلاس سے پہلے ایکسٹرنل فنانسنگ کی یقین دیہانیوں کی شرط عائد کر رکھی ہے، پاکستان کے پاس سعودی عرب کے 5 ارب ڈالر، چین 4 ارب ڈالر اور یو اے ای کے 3 ارب ڈالر ڈیپازٹس ہیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت 12 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس رول اوور کرانے اور کمرشل قرض کی ری فنانسنگ کیلئے کوشاں ہے جبکہ پاکستان نے رواں مالی سال کمرشل قرض سمیت مجموعی 26 ارب 40 کروڑ ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version