Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ کے عوام کو ریلیف دیں گے تو سب سے زیادہ خوشی مجھے ہوگی، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سندھ کے عوام کو ریلیف دیں گے تو سب سے زیادہ خوشی مجھے ہوگی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سندھ کے 7ویں سول سروس ٹریننگ پروگرام کے افسران کے وفد نے ملاقات کی۔

دوران ملاقات مریم نواز نے کہا کہ بجلی کے بل میں عوام کو 45ارب کا ریلیف دیا، کاش زیادہ پیسے ہوتے تو زیادہ ریلیف دیتی، عوام کے پیسے سے عوام کے بل دے دیئے تو کیا غلط کیا؟

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کو ریلیف دیں گے تو سب سے زیادہ خوشی مجھے ہوگی، سندھ میں جو اچھے کام ہوئے ہیں ہمیں بھی کرنے چاہئیں، بہت سے کام ہم بھی کررہے ہیں، سندھ کو دیکھنے چاہئیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ کسی صوبے میں اگر کوئی اچھا کام ہو رہا ہے تو اپنانے میں کوئی حرج نہیں، ہم پاکستانی ہیں ملکر عوام کی خدمت کرنی ہے، باہمی رابطے رکھنے چاہئیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  مراد علی شاہ صاحب سے احترام کا رشتہ ہے، میٹنگ میں سب ایک ہوتے ہیں، محمد نوازشریف نے موٹروے بنا کر صوبوں کو ایک دوسرے سے جوڑا، سی پیک پورے پاکستان کے لئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ رات بھر میں تبدیلی ممکن نہیں ہوتی لیکن کوشش کرنی چاہیے، میرٹ پر آنے والوں میں عزت نفس اور احساس ذمہ داری زیادہ ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version