Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلاول بھٹو کی پی پی پنجاب کے رہنماؤں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پی پی پنجاب کے رہنماؤں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب کی تنظیم صوبائی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے، پی پی پنجاب نے بلاول بھٹو کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیے۔

پی پی پنجاب کے ارکان نے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کے ایم پی ایز تک کو اہمیت نہیں دی جا رہی، پنجاب کی بیوروکریسی پیپلزپارٹی سے تعاون نہیں کر رہی۔

ارکان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے پنجاب کی انتظامیہ کو پی پی کے بارے میں خصوصی ہدایات ملی ہیں، پیپلزپارٹی ارکان پنجاب اسمبلی کے ترقیاتی کام نہیں کیے جا رہے۔

پی پی پنجاب کے ارکان نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت تحریری معاہدے پر پیش رفت نہیں کر رہی، بلاول بھٹو پی پی پنجاب کے تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو نے پنجاب حکومت کے رویئے پر حیرانگی اور پریشانی کا اظہار کیا اور پی پی پنجاب کے اراکین کے تحتظات نوٹ کرتے رہے، جس کے بعد انہوں نے پی پی پنجاب کو تحفظات وزیراعظم تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو سے پی پی پنجاب کے وفد کی گزشتہ رات ملاقات ہوئی تھی، راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضیٰ سمیت دیگر پارٹی رہنما وفد میں شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version