Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بونا راست منصوبے سے رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بونا راست منصوبے سے پاکستان کا رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کابنیادی ڈھانچہ مضبوط ہوگا۔

وزیراعظم نے بوناراست کنیکٹیوٹی منصوبے کے نفاذ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بونا راست کنیکٹیوٹی بہت اہم منصوبہ ہے، بونا راست پاکستان کا پہلا کراس بارڈر رقوم منتقلی کا نظام ہے، منصوبے سے پاکستان،عرب ملکوں میں رقوم منتقلی شفاف ہوسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ بوناراست سے عوام کو سہولت، کاروبار فروغ پائے گا، اس  سے عرب ملکوں سے پاکستانی شہری رقوم منتقلی کرسکیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ منصوبے سے رقوم منتقلی کے غیر روایتی چینلز کا خاتمہ ہوگا، پاکستان کا رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کابنیادی ڈھانچہ مضبوط ہوگا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بوناراست منصوبہ ترسیلات زر میں بھی اضافے کا سبب بنے گا، منصوبے سے حوالہ اورہنڈی کا خاتمہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version