وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ امن وامان کی صورتحال اگست 2023 سے بہتر ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھٹ شاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو وزیراعظم سے ملاقات کے لیے جا رہے ہیں، امن وامان کی صورتحال اگست 2023 سے بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ پاکستان کے کسی اور صوبوں سے کم محفوظ نہیں، کراچی میں اسٹریٹ کرائمز جنوری سے اب تک کم ہوگئے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈاکوؤں کی جانب سے اغوا کے واقعات میں بڑی کمی آئی، بہت سارے ڈاکو مارے گئے اور پکڑے گئے، ڈاکو پولیس چوکیوں پر بزدلانہ حملے کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف ضرورت پڑنے پر رینجرز، فوج سے مدد لیتے ہیں، سب مل کر پاکستان کی بہتری اور مفاد کی بات کریں گے۔
