جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ میں مبارک ثانی کیس میں جیت اور عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ میں کامیابی پر آج ملک گیر یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، نظرثانی فیصلہ کے بعد جو بحیثیت مجموعی قوم میں اضطراب موجود تھا اس کا خاتمہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو مبارک ہو سپریم کورٹ نے فیصلے سے قابل اعتراض پیراگراف حذف کر دیے، عقیدہ ختم نبوت ایمان کا لازمی جزو ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ آئین پاکستان میں موجود شقوں میں کوئی چھیڑ چھاڑ قبول نہیں کریں گے، سید مودودیؒ کو قادیانی مسئلہ پر کتابچہ لکھنے پر فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی، جماعت اسلامی عقیدہ ختم نبوت کی محافظ اور نگہبان ہے۔
