Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ میں اینٹی نارکوٹکس فورس بنانے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں اینٹی نارکوٹکس فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر داخلہ و قانون ضیاء لنجار کے مطابق آئندہ ہفتے سندھ اسمبلی میں قانون سازی کی جائے گی،  اٹھارویں ترمیم میں نارکوٹکس کا محکمہ صوبوں کو منتقل تو ہوا مگر کوئی باضابطہ قانون موجود نہیں تھا۔

ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ اے این ایف کے قوانین کے تحت گرفتار ملزمان کو ایکسائز اور پولیس حکام عدالتوں میں پیش کرتے تھے، اب صوبے بھر میں علیحدہ نارکوٹکس فورس ہوگی جب کہ نارکوٹکس فورس کا سربراہ ڈی جی ہوگا جو گریڈ اکیس یا بیس کا افسر ہوگا۔

وزیرداخلہ سندھ کہتے ہیں کہ نارکوٹکس فورس کا سربراہ پولیس اور سول سروس دونوں سے ہوسکتا ہے، صوبے کے ہر ضلع میں انسداد منشیات عدالتیں ہوں گی، قانون سازی موجودہ سیشن میں ہی کرلی جائے گی۔

وزیر قانون سندھ ضیاء لنجار نے مزید کہا کہ کچھ شقوں میں ترامیم ہورہی ہیں، کس رینک کا آفیسر کس مقدار کی منشیات کی تحقیقات کرسکتا ہے اس پر مشاورت جاری ہے جب کہ فورس کے دفاتر، موبائلز اور یونیفارم سب علیحدہ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version