میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ڈپٹی میئر کے ہمراہ جمبو جمپ کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جمبو جمپ سے سفاری پارک کی رونقوں میں اضافہ ہوگا، کراچی چڑیا گھر، سفاری پارک میں تفریحی سہولیات میں اضافہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کیلئے تفریحی سہولتیں اور کھلے مقامات کو بڑھا رہے ہیں، ماضی میں ان جگہوں پر قبضہ کیا جاتا تھا ہم رونقیں واپس لوٹا رہے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جو لوگ ماضی میں اقتدار میں رہے انہوں نے ان چیزوں پر توجہ نہیں دی، پیپلز پارٹی کا وژن کراچی کی ترقی ہے۔
میئر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے مضافاتی علاقوں میں تفریحی سہولیات میں اضافہ کریں گے۔
