Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن میں تقرر و تبادلے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کردیے گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سعید گل کو صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا تعینات کردیا گیا ہے جب کہ صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا شمشاد خان کو ڈی جی ٹریننگ ای سی پی تعینات کیا گیا ہے۔

علی اصغر سیال کو جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر الیکشنز سندھ تعینات کیا گیا ہے، نذرعباس کو جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر ایڈمن سندھ اور ریجنل الیکشن کمشنر رخشاں نعیم احمد کو ڈائریکٹر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان تعینات کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں سمیع اللہ کاکڑ کو علاقائی الیکشن کمشنر رخشاں، گوہر رحمان کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نوشکی اور آصفہ خورشید کو انتظامی بنیاد پر الیکشن آفیسر مری تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version