پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کا عرس مبارک پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حضرت داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات آج بھی لاکھوں دلوں کو منورکررہی ہیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عظیم صوفی بزرگ داتا گنج بخشؒ کے لیے اپنی گہری عقیدت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ حضرت داتا گنج بخشؒ کا محبت، رواداری، اور انسانیت کے احترام کا پیغام لازوال ہے۔
بلاول بھٹونے کہا کہ حضرت داتا گنج بخشؒ کا پیغام موجودہ حالات میں معاشرے کو امن و سکون کا گہوارہ بنانے کی کنجی ہے، عرس مبارک کے موقعے پر ہمیں داتا گنج بخشؒ کی گہری تعلیمات کو یاد رکھنا چاہیے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں امن، خدمت، اور انسانیت کے اصولوں کو اپنی زندگیوں میں اپنانے کی بھی کوشش کرنی چاہیے۔
