نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے کہا کہ ہرصوبے کا آئینی وقانونی حق ہے کہ اپنے وسائل استعمال کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے داتا دربار پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی، نواز شریف، شہباز شریف اور صدر زرداری کی جانب سے عرس مبارک کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ آج نئے منصوبے کا افتتاح ہوا ہے، یہ مدینہ منورہ کی طرز پر آٹومیٹک چھتریاں آئندہ عرس سے قبل لگ جائے گی، اس کے علاوہ دربار کی توسیع دونوں جانب گولڈ گیٹ اور مسجد سے آگے بلال گیٹ سے آگے تک کی جائے گی، جبکہ بیلا را روڈ سے کھلا ایریا دربار شریف کا حصہ ہوگا، جس طرح جی ٹی روڈ کی جانب کیا تھا۔
اسحاق ڈارنے کہا کہ دربار اس کو قبول کرے، نواز شریف نے 1999میں اس ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، پاکستان ایک میزائل قوت بن چکا ہے، اب اسے معاشی قوت بنانا ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ اگر ملک کے حالات چند سال قبل خراب نہ کیے جاتے تو بہتر ہوتا، 2017، تک ملک تیزی سے ترقی کررہا تھا اس کے بعد جو ہوا وہ سب کے سامنے ہیں، اب رونے دھونے کا وقت نہیں ہے۔
اسحاق ڈارنے کہا کہ بد قسمتی ہے کہ جو ملک ترقی کررہا تھا وہ پیچھے چلا گیا، نوازشریف کی سرپرستی میں اب ملک ترقی کررہا ہے، 11 فیصد تک مہنگائی آچکی ہے، اس ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا، پاکستان وہ مقام حاصل کرے گا جس کا خواب قائد اورعلامہ اقبال نے دیکھا تھا۔
نائب وزیراعظم نے داتا دربار پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہریلف دینا ہر صوبے کا حق ہے، اگر پنجاب نے 14 روپے ریلیف دیا ہے تو اس کو دیگر صوبوں میں کروا نہیں سکتے۔
اسحاق ڈارنے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا وفد وزیراعظم سے ملا، کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو حل طلب نہ ہو، پاکستان کی سلامتی اور سیکیورٹی اداروں پروارریڈ لائن ہے، اللہ کے فضل وکرم سے آج پاکستان ایک میزائل قوت بھی بن چکا ہے، ملک کلمے کی بنیاد پربنا اور تاقیامت قائم رہےگا۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے کہتے تھے کہ دس سال پاکستان کو بحران سے نکلنے میں لگیں لگے، قانون اپنا راستہ بنارہا ہے،جو ہوگا وہ سامنے آجائے گا، ریڈ لائن کی حد تک جانے کے بعد کچھ نہیں بچتا، پنجاب حکومت نے بڑی ہمت کرکے 14 روپے فی یونٹ بجلی کم کی۔
اسحاق ڈارنے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا وفد وزیراعظم سےملا، کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو حل طلب نہ ہو، پاکستان کی سلامتی اور سیکیورٹی اداروں پروارریڈ لائن ہے، اللہ کے فضل وکرم سے آج پاکستان ایک میزائل قوت بھی بن چکا ہے، ملک کلمے کی بنیاد پربنا اور تاقیامت قائم رہے گا۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ وفاق، چاروں صوبے، کشمیراور گلگت بلتستان ایک گلدستے کی مانند ہیں، ناراضی کے نام پر دہشتگردی کی اجازت کسی صورت نہیں دی جاسکتی۔
