Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے والے کا انجام بھیانک ہوتا ہے، اسحاق ڈار

لاہور: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے والے کا انجام بھیانک ہوتا ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے داتا دربار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک دولخت ہوا، ہم نے آدھا حصہ گنوا دیا، ملک دولخت کرنے والوں کا انجام بہت برا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں ملک کو 24 ویں بڑی معیشت بنایا، دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت کو 47 ویں نمبر پر پہنچا دیا گیا۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ میاں شہباز شریف دن رات تمام محاذوں پر محنت کررہے ہیں، شہباز شریف کی قیادت میں معیشت دوبارہ بحال ہوگی، ہم لوگوں کیلئے کام کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version