پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ میں اہم ردوبدل سامنے آئی ہیں۔
احتشام علی کو مشیر صحت نامزد کر دیا گیا ہے جبکہ وزیر صحت قاسم علی شاہ سے صحت کا قلمدان لے کر انہیں سماجی بہبود کا محکمہ تفویض کردیا گیا ہے۔
پیر مصور غازی کو معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی نامزد کیا گیا جبکہ سہیل آفریدی کو معاون خصوصی سی اینڈ ڈبلیو اور نیک محمد کو معاون خصوصی برائے ریلیف نامزد مقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے پی حکومت کا بتانا ہے کہ محکموں کی تبدیلی اور نئے ناموں کے لیے بانی پی ٹی ائی سے منظوری لی گئی ہے، تاہم کابینہ میں مزید اہم تبدیلیوں کا بھی امکان ہے۔
