Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معیشت کو نقصان پہنچانے والے تمام راستوں کو بند کرنا ہوگا، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ معیشت کو نقصان پہنچانے والے تمام راستوں کو بند کرنا ہوگا۔

 گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کو چیلنج کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پھول اور خون ہم نے دونوں دے کر دیکھ لیا، دہشت گردی کرنے والے بلوچ نہیں، پوری قوم ریاست اور افواج کے ساتھ کھڑی ہے، بلوچ قوم معصوم لوگوں کو قتل نہیں کرسکتی۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ شرپسند عناصر فسادی ہیں، دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا، معیشت کو نقصان پہنچانے والے تمام راستوں کو بند کرنا ہوگا۔

  گورنر سندھ نے کہا کہ دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان میں موجود را سے ملتے ہیں، را پاکستان میں سی پیک کو مکمل ہوتا نہیں دیکھ سکتی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version