Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک جرمنی دو طرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک جرمنی دو طرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے جرمن قونصل جنرل Dr. Rudiger Lotz کی ملاقات ہوئی ہے۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان کا کہنا تھا کہ پاک جرمنی دو طرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، جرمن سرمایہ کار صوبہ کے پرکشش شعبوں میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی منصوبہ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے، جدید تعلیم کے فروغ میں جرمنی کا تعاون اہم ثابت ہوسکتا ہے۔

دورانِ انٹرویو جرمن قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ جرمنی نے ہمیشہ پاکستان سے تعلقات کو فوقیت دی، جرمن حکومت تجارت میں اضافہ اور صوبہ کے مختلف شعبوں میں جرمن سرمایہ کار دلچسپی رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version