الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے-171 رحیم یار خان-III کے ضمنی انتخاب کے امیدواران کو انتخابی قوانین پر عمل کی ہدایت کی ہے۔
الیکشن کمیشن نے امیدواران کی توجہ الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 182 کی طرف مبذول کروائی ہے، جس کے مطابق کوئی بھی امیدوار پول کے اختتام سے پہلے 48 گھنٹے کی مدت کے دوران کسی عوامی جلسے کا انعقاد، شرکت یا کسی جلوس کی ترویج یا جلسے میں شمولیت نہیں کر سکتا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی پر دو سال قید یا ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔
این اے 171 میں انتخابی مہم 10 اور 11 ستمبر 2024 کی درمیانی شب کو ختم ہو جائے گی، سیاسی جماعتوں اور امیدواروں سے پُرامن اور منظم انتخابی عمل کی اپیل کی جاتی ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ 12 ستمبر 2024 کو ،منعقد ہو گی، عوام سے شرکت کی درخواست ہے۔
