وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی۔
علی امین گنڈاپور نے سرکٹ ہاؤس ڈیرہ میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے وسائل بروئے کار لارہے ہیں، امن و امان صوبے کا بڑا مسئلہ ہے، سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات دے رہے ہیں، میں صوبے کا وزیر اعلیٰ ہوں لیکن ڈیرہ کو اپنا حق ملے گا، میں کسی پراجیکٹ کا افتتاح نہیں کرتا ہوں ایک فلائی آور کا افتتاح کیا جو ابھی تک نہیں بنا، آپکے ٹیکس کا پیسہ ہے عوام پر کوئی احسان نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کے علاقے میں جو ترقیاتی کام ہورہا ہے آپ اس کام کو چیک کریں، آپ ہماری ٹیم ہیں آپ نے ترقیاتی کاموں کی چوکیداری کرنی ہے، آپ نشاندہی کریں ہم کام کریں گے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آپ اپنے ضلع کو آن کریں، انڈر گراؤنڈ سیوریج کی ناکامی شہریوں نے اس میں سالٹ مواد ڈالا ہوا تھا، سیوریج نالا انٹرنیشنل لیول کا بنا ہے، عوام میں آگاہی کی کمی ہے، تنقید کرنے کی بجائے عملی کام کریں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے میں ان افسران کو آگے لائے تاکہ صوبہ ترقی کرسکے، رشوت غلط کام کرنے والا دیتا ہے، اپنے فائدے کیلئے دوسرے کو نقصان نہ پہنچائیں، پورے صوبے کی عوام کو کہتا ہوں آپ حکومت کی ٹیم بنیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے معاشرے میں شعور لانا ہے، محکمے اور ادارے آپ کی خدمت کے خواہش مند ہیں، صوبے میں منشیات فروشوں کا پرائیویٹ ہسپتالوں میں مفت علاج ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی اور لوڈشیڈنگ صوبے کا کام نہیں ہے، یہ میرا کام ہے کہ میں ہر دفعہ بٹن بند کرتا رہوں، بجلی کی چوری سے پرہیز کریں، چوری کی سہولیات سے گریز کریں، چوری کرو گے تو بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوگی۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے نے اپنے حصہ کا آئی ایم ایف کو پورا پیسہ دیا ہے، اپنے وسائل کو بڑھانے کیلئے کام کررہے ہیں، ہمارے آباؤاجد سمیت لوگوں نے صوبے میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ پورے صوبے کے ترقیاتی کاموں کی نگرانی خود کرونگا۔
