اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار برطانیہ کا پانچ روزہ سرکاری دورے کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 سے 8 ستمبر تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ لندن میں نائب وزیر اعظم برطانیہ کی نائب وزیر اعظم انجیلا رینر سے ملاقات کریں گے، دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور کے سیکرٹری ڈیوڈ لیمی سے تفصیلی بات چیت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ برطانیہ کی پارلیمنٹ کے اراکین اور برطانوی پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
